Tafheem Ur Riyazi
Author: Mufti Asad Ullah Shehbaz Ali
علم الحساب کئی صدیوں تک دینی مدارس کے نصاب کا باقاعدہ حصہ رہا. علماء و طلبہ اس کو پوری اہمیت کے ساتھ پڑھتے پڑھاتے رہے. مدارس کے فضلاء نے کی گراں قدر اور وقیع کتب تصنیف کیں. اسے آسان اور دلچسپ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی رہی. علم ریاضی اکابر کی میراث بھی ہے اور کئ دینی علوم و فنون کے لئے ناگزیر معاون بھی لیکن کچھ عرصے سے دینی مدارس میں نصاب کے رد و بدل کے باعث یہ فن تقریبا نکل چکا ہے. اس مجموعہ میں پوری ریاضی کا استیعاب کرنے کے بجائے صرف ان مباحث پر اکتفا کیا گیا ہے جو کسی نہ کسی درجے میں میراث اور فلکیات سے متعلق تھیں.
اس کے دو حصے ہیں پہلے حصے میں ابتدائی ریاضی اور دوسرے حصہ میں علم الاشکال اور المثلث کی کچھ اصطلاحات اور اہم کلیات ذکر کیے گئے ہیں.