SANG E DOST
سنگ دوست
Author: A HAMEED
Tag: RASHID ASHRAF
ان شخصیت پاروں کی ایک اور اہم خصوصیت ان کی شوخی اور شگفتگی ہے۔ ایک عجیب بات ہے کہ اے حمید کا افسانہ اور ناول پڑھنے والے کو مبہوت رکھتا ہے اور اس کی منظر نگاری اور رومانیت قاری کو اتنا سنجیدہ اور اداس کردیتی ہے کہ وہ اے حمید کو اپنی ہڈیوں کے گودے میں اترا ہوا محسوس کرتا ہے۔ مگر افسانہ اور ناول سے ہٹ کر اے حمید نے جتنا بھی نثری ادب تخلیق کیا ہے اس میں مصنف کی شگفتہ طبعی اور بذلہ سنجی انتہا کو پہنچی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
یہ بات بھی نہیں کہ اے حمید نے ان شخصیات کے صرف لطائف و ظرائف ہی بیان کرنے پر اکتفا کی ہے۔ یہ شگفتگی تو اس کا اندازِ زندگی ہے۔ اس نے تو ہنستے کھیلتے ہوئے اپنے موضوعات کی شخصیات کی سبھی پرتوں کو بڑے سلیقے اور توازن کے ساتھ اجاگر کردیا ہے اور ادب میں شخصیت نگاری کے ایک نئے اسلوب …' حمیدی اسلوب' کا موجد ٹھہرا ہے۔