Oont
Author: Dr. Syed Salahuddin Qadri
اونٹ
تخلیق کے اسرار سے جدید طبی فوائد تک
ڈاکٹر سید صلاح الدین قادری
قرآن کریم میں اونٹ کا تذکرہ بطور ایک نشانی آیا ہے جس پر غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے اور زیر نظر کتاب اسی دعوت پر غور و فکر کا ہی نتیجہ ہے. ایک عام حیوان کی نسبت اونٹ کس قدر حیران کن ہے اس کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب جدید سائنسی معلومات کی روشنی میں اونٹ کو پرکھا جاتا ہے، اس وقت یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ اونٹ اپنی ساخت، اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھر نے، کھانے پینے حتی کے جسمانی افعال تک میں دیگر حیوانات کے مقابلے میں منفرد ہیں اور جب جدید طبی میدان کے ماہرین بھی اونٹ کی بدولت لاعلاج بیماریوں کے علاج کی نوید سنائی دیتے دکھائی دیتے ہیں تو اس آیت مبارکہ کی اہمیت اور بھی واضح ہو جاتی ہے.
اس وقت یہی گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ آیت مبارکہ خاص ہمارے لئے ہی ہے مگر تاریخ کے اوراق الٹنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ماضی میں بھی اونٹ صرف اہل عرب کے لئے ہی نہیں بلکہ اس وقت کی دیگر اقوام عالم کے لیے بھی اہم اور حیران کن ہی تھا. ماضی میں اگر تجارت میں سے اونٹ کو نکال دیں تو عالمی تجارت کا منظرنامہ ہی بدل جائے.