跳到内容

Menu

Shopping Cart

Your cart is empty
Musafir - مسافر
Musafir - مسافر
Musafir - مسافر
Musafir - مسافر
Musafir - مسافر
Musafir - مسافر
Musafir - مسافر

Musafir - مسافر


Rs.1,200.00

Musafir - مسافر

مصنف: سعود عثمانی

مسافر سات ملکوں کا سفرنامہ پاکستان، ہندوستان، ترکی، ایران، یوکے، امریکہ اور تھائی لینڈ۔

مسافر،عجیب خمیر سے بنا ہوتا ہے مسافر...

Sold Out
SKU: KNL-01
Tags: Non Gufhtugu Books

Musafir - مسافر

مصنف: سعود عثمانی

مسافر سات ملکوں کا سفرنامہ پاکستان، ہندوستان، ترکی، ایران، یوکے، امریکہ اور تھائی لینڈ۔

مسافر،عجیب خمیر سے بنا ہوتا ہے مسافر بھی۔ اپنے دیس میں رہ کر دوسرے دیسیوں کے لئے آہیں بھرتا ،انہیں یاد کرتا ہے۔ وہاں پہنچنے کی کوششیں کرتا ہے۔ وہاں پہنچ جائے تو اپنے دیس کی خوشبو پیچھا کرتی دامن پکڑے ساتھ رہتی ہے۔ ان دیکھے اور دیکھے بھالے کے درمیان آنکھ مچولی چلتی سی رہتی ہے۔ اس مسلسل جنگ میں دل کبھی کسی طرف ہوتا ہے کبھی کسی طرف۔ زندگی بھی چلتی رہتی ہے اور یہ دونوں دل سلسلے بھی زندگی بھر چلتے رہتے ہیں.

یہ نیلا چمک دار سیارہ پورا اپنا ہی دیس ہے۔ اپنا گھر۔ اتنے بڑے بے پناہ، بے کراں ویرانے میں واحد پررونق مکان۔ ہم ہیں کہ اپنے کمرے سے نکل کر اس گھر کو پورا دیکھتے ہی نہیں۔ اس کے کمرے، دالان آنگن، باغیچے پائیں باغ۔ بہت کچھ ہے حیرت زدہ اور خوش ہونے کے لئے۔ اگر ممکن ہو اور زنجیریں زیادہ چھوٹی نہ ہوں تو ایک کمرے سے نکل کر دوسرے کمرے میں جا کر دیکھیے۔ ایک دو قدم بڑھا کرآنگن میں اتریے۔ رات کی رانی کے ساتھ وقت بسر کیجیئے۔ پائیں باغ میں پرندوں کی بولیاں سنیے۔ تالاب کے کنارے بیٹھ کر سرخ سنہری مچھلیوں کو دیکھیے۔ ہر ایک کی اپنی کشش ہے، اپنی خوبصورتی۔ آپ اس میں دن گزارتے ہیں اور آپ کا اپنا کمرہ، اپنا بستر، اپنا تکیہ آپ میں رات، بسر کرتا ہے۔ نئی جگہ کی حیرت، پرانی جگہ کی یاد۔ ان سے کبھی کوئی نکلا ہے جو آپ نکل سکیں گے؟ یہ متضاد کیفیات کا کیف ہے یعنی زندگی ہے۔ اسکا لطف لیجیۓ۔ دنیا سے مل کر دیکھیے۔ آپ کی کسی نہ کسی جگہ خود سے اس طرح ملاقات ہوگی جیسے کوئی پرانا دوست سر راہ مل جائے۔


related products