Skip to content

Menu

Machine Learning book for Cybersecurity
Sale!
Machine Learning book for Cybersecurity
Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی
Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی

Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی


Rs.1,000.00 Rs.500.00

Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی

مصنفین: ثناء رشید، ذیشان الحسن عثمانی

نئے دور کے جدید حملوں سے موثر حفاظت

آج...

Sold Out

Machine Learning or Cyber Security - مشین لرننگ اور سائبر سکیورٹی

مصنفین: ثناء رشید، ذیشان الحسن عثمانی

نئے دور کے جدید حملوں سے موثر حفاظت

آج ہم ایک ڈیجیٹل دنیا میں رہ رہے ہیں۔ ہماری کاروباری زندگی، ذاتی زندگی اور مالیات، الغرض ہر شعبے نے انٹرنیٹ، موبائل کمپیوٹنگ اورالیکٹرانک میڈیا کی دنیا کی طرف متوجہ ہونا شروع کر دیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، اس سب کی وجہ سے ہم بد نیتی پر مبنی حملوں، راز داری پر حملوں اور دھوکہ دہی جیسے واقعات کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس لیے سائبر سکیورٹی ایک محفوظ اور منظم ڈیجیٹل دنیا کا ایک اہم حصہ ہے۔ سائبر سکیورٹی ہمیں ہیکرز، سائبر کریمنلز اور فراڈ ایجنٹس سے محفوظ رکھتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی اہم ہے کیونکہ یہ ڈیٹا کی تمام اقسام کو چوری اور نقصان سے بچاتی ہے اس میں حساس ڈیٹا، ذاتی معلومات، صحت کی معلومات، سیکیورٹی کی معلومات، سرکاری اور صنعتی معلومات کے علاوہ دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔ ایک مضبوط سائبر سیکورٹی پروگرام کے بغیر، ایک آرگنائزیشن ڈیٹا کے خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے اپنا دفاع نہیں کرسکتی جو اسے سائبر کریمنلز کے لیے آسان ہدف بناتی ہے۔ کاروباری ادارے اب صرف مکمل طور پر سائبر سکیورٹی سلیوشنز جیسے کہ اینٹی وائرس سافٹ ویئراور فائر والز پر انحصار نہیں کرسکتے کیونکہ سائبر کریمنلز زیادہ ہوشیار ہو رہے ہیں اور ان کی حکمت عملیاں روایتی سائبر حملوں کے دفاع کے لئے زیادہ لچکدار ہوتی جا رہی ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرنے اور سائبر کرائم کے مختلف ایلیمنٹس(جن سے آپ شاید واقف نہ ہوں) کی وضاحت کرنے کے لئے ہم نے یہ کتاب مرتب کی ہے۔ اس کتاب میں ہم آپ کو مشین لرننگ کے استعمال سے سائبر سکیورٹی کی حکمت عملیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ مشین لرننگ کا تصورکمپیوٹنگ کےعمل کو سائبرسکیورٹی کی ڈومین میں روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ قابل عمل بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ مشین لرننگ، سائبر خطرات سے بچانے اور فعل حملوں کا جواب دینے کے لیے زیادہ متحرک ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔ مجموعی طورپرہمارا مقصد نہ صرف سائبرسکیورٹی کے لیے مشین لرننگ اورمتعلقہ طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے. بلکہ سسٹم کوسائبر حملوں سے بچانے کے لئے مربوط اور منظم نظام پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہے۔


related products

Featured Products

Writers & Thinkers Treasure Books Set
simple

Writers & Thinkers Treasure Books Set

Rs.2,400.00
Ummahat Rasool ﷺ & Family Books Set
simple

Ummahat Rasool ﷺ & Family Books Set

Rs.14,000.00
Online Earning Mastery Books Set
EMERGING TECHNOLOGIES

Online Earning Mastery Books Set

Rs.6,500.00
Love & Relationships Mastery Books Set
simple

Love & Relationships Mastery Books Set

Rs.4,900.00
Journey of Wisdom – Philosophy & Reflection Set
simple

Journey of Wisdom – Philosophy & Reflection Set

Rs.10,800.00
Journey of the Soul Books Set
simple

Journey of the Soul Books Set

Rs.5,500.00
Islam, Money & Society Books Set
simple

Islam, Money & Society Books Set

Rs.2,300.00
Islam & Youth Knowledge Books Set
EMERGING TECHNOLOGIES

Islam & Youth Knowledge Books Set

Rs.1,800.00
Financial Freedom & Wealth Mindset Books Set
simple

Financial Freedom & Wealth Mindset Books Set

Rs.5,000.00
Fearless Mindset & Stress Detox Books Set
simple

Fearless Mindset & Stress Detox Books Set

Rs.7,600.00
Emotional Healing & Resilience Books Set
simple

Emotional Healing & Resilience Books Set

Rs.5,400.00
Digital Marketing & Branding Pro Books Set
simple

Digital Marketing & Branding Pro Books Set

Rs.8,800.00