Kehti hy tujh ko khalq e khuda ghaibana kia
Rs.500.00
Kehti hy tujh ko khalq e khuda ghaibana kia
کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
Author: راشد اشرف
Sold Out
Sold Out
Kehti hy tujh ko khalq e khuda ghaibana kia
کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا
Author: راشد اشرف
ابن صفی کے انتقال کے فورا بعد ان پر مختلف ڈائجسٹوں میں خاکوں اور مضامین کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایسے تمام دلچسپ مضامین اور خاکوں کو ''ابن صفی کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا'' میں یکجا کردیا گیا ہے۔ ان خاکوں کے علاوہ بھی اس کتاب میں چند اہم مضامین شامل کیے گئے ہیں۔
رضا علی عابدی اس کتاب کے لیے لکھے گئے مضمون میں رقم طراز ہیں:
ابن صفی کی غیر معمولی مقبولیت کا فوری اثر یہ ہوا کہ لوگوں نے ملتے جلتے فرضی ناموں، مثلاََ اِبّن صفی یا این صفی کے نام سے ناول لکھنے شروع کر دئیے مگر وہ تو کافور بن کر ہوا میں تحلیل ہوگئے لیکن خود ابنِ صفی بھی ادب کے افق پر اُس طرح نہ چھائے جس طرح ان کا حق اور مقام تھا۔ غنیمت ہے کہ بعد میں، قدرے تاخیر سے اہل ادب کی آنکھ کھلی اور خیال آیا کہ جس شخص کے گزر جانے سے ادب کے دامن میں سوراخ ہوگیا ہے اس کے بارے میں آنے والی نسلیں پوچھیں گی تو کیا جواب دیں گے۔
مقام شکر ہے کہ اب ا بنِ صفی مرحوم کا ذکر چھڑا ہے اور انہوں نے اردو فکشن کو جو آبرو عطا کی ہے اس کا احساس بیدار ہوا ہے۔ جو لوگ ان کی شخصیت اور تخلیق کے مختلف پہلووں پر تحقیق کر رہے ہیں وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور ان کی کوششوں کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہوگا۔
related products
- Choosing a selection results in a full page refresh.
- Opens in a new window.