跳到内容

Menu

Shopping Cart

Your cart is empty
justuju ka safar book
Sale!
justuju ka safar book
Justju ka safar-1
Home / 12a

Justju ka safar-1


Rs.2,000.00 Rs.1,500.00

Justju ka Safar-1: تلاش کی نئی راہیں

"Justju ka Safar-1" ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی کی ایک اہم کتاب ہے جو تلاش اور خودی کی راہوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ کتاب...

Sold Out
SKU: GP-1001
Tags: gufhtugu-norm-books

Justju ka Safar-1: تلاش کی نئی راہیں

"Justju ka Safar-1" ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی کی ایک اہم کتاب ہے جو تلاش اور خودی کی راہوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ کتاب ان افراد کے لیے ہے جو اپنی زندگی میں نئے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مقصد کی تلاش میں ہیں۔ ڈاکٹر عثمانی نے اس کتاب میں زندگی کے مختلف پہلوؤں، چیلنجز اور ان کے حل کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے، جو قاری کو اندرونی سکون اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔

کیوں یہ کتاب اہم ہے؟

"Justju ka Safar-1" کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ نفسیاتی اور روحانی بصیرت فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب کے ذریعے آپ اپنی اندرونی خواہشات اور مقاصد کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں، اور زندگی میں کامیابی کے لیے نئی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔

Gufhtugu.com پر دستیابی

"Justju ka Safar-1" کو آپ Gufhtugu.com سے آن لائن خرید سکتے ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا کتابوں کا ذخیرہ ہے۔ آج ہی اس کتاب کو حاصل کریں اور اپنی تلاش کے سفر کا آغاز کریں۔

جستجو کا سفر ایک داستان ہے اس مسافر کی جس کے راہبر اپنی سمت بارہا تبدیل کرتے رہے. یہ کہانی ہے ایسے کردار کی جسکا مقصد خواہشوں کا حصول رہ گیا. یہ قصّہ ہے ایک غریب کا جس پر معاشرے نے ترقی کے سارے دروازے بند کردئیے. یہ سرگذشت ہے اس آشفتہ سر کی جس کے عزم کے سامنے کچھ نہ ٹھہر سکا. یہ فریاد ہے اس مفلس کی جس پر زندگی ممنوع کردی گئی. یہ کتھا ہے اس دیوانے کی جسکی دیوانگی اسے اپنے رب تک لے گئی لے گئی اور یہ دہائی ہے ایک عبداللہ کی جسے سب کچھ مل گیا سواۓ اپنے رب کے.

یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہم سب نے مل کر لکھی ہے. یہ روداد ہے اس پنچھی کی جو دنیا گھوم کے بھی قید تھا. یہ ایک سفرنامہ ہے اس خانہ بدوش کا جو روح کی منزل ڈھونڈتا رہا اور جو اس کے لئے بے قرار تھا جو سب کو قرار دیتا ہے.

یہ کہانی آپ کو ایسے بشر سے متعارف کروائے گی جو انسان بننا چاہتا تھا، ایک ایسا مالدار جو روز بھیک مانگتا تھا، ایک عنوان ایسے مضمون کا جو آنسوؤں سے لکھا گیا اور ایک توبہ ایسے گنہگار کی جس کے گناہ ادھورے رہ جاتے تھے

یہ کتاب اس کشمکش کا نام ہے جو ساری زندگی چلتی ہے. ایک معرکہ ہے جو سر ہو کے نہیں دیتا، ایک فتنہ ہے جو نئے روپ میں نکلتا ہے ، ایک دعا ہے جو پوری نہیں ہوتی. ایک امید ہے جو قائم ہے ، ایک آس ہے جو مرنے نہیں دیتی اور ایک چبھن ہے جو جینے سے روکتی ہے.

اپنے من کی دنیا کو آئینے میں دیکھنے کا دل چاہے تو یہ کتاب پڑھ لیں

  https://www.youtube.com/watch?v=DnjBgmezL0c

related products