Skip to content

Menu

Insan Baraye Farokht - انسان براۓ فروخت

Insan Baraye Farokht - انسان براۓ فروخت


Rs.700.00

انسان براۓ فروخت

مصنف فہیمہ خالد

فہیمہ خالد ایک ذہین اور حساس شاعرہ ہیں اور ایک ادبی علمی اور نظریاتی پس منظر بھی رکھتی ہیں ان کے خاندان میں...

In Stock
SKU: Auth-BSF-047
Categories: Books Under 750PKR

انسان براۓ فروخت

مصنف فہیمہ خالد

فہیمہ خالد ایک ذہین اور حساس شاعرہ ہیں اور ایک ادبی علمی اور نظریاتی پس منظر بھی رکھتی ہیں ان کے خاندان میں امین مغل جیسی سچی اور بہادر شخصیت بھی موجود ہیں جنہوں نے ساری عمر انسان کی عظمت اور وقار کے لئے اپنے عمل اور قلم سے جنگ لڑی ہے اور آج بھی تازہ دم ہیں۔ اور پھر فہیمہ کے بھائی سعید احمد بھی اپنی زندگی اور ادب کو روشن خیالی انسانی مساوات امن اور محبت کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ فہیمہ خالد کی شاعری محبت کی شاعری ہے مگر امن محبت کے وسیع کینوس میں نظر ثانی بہاؤ اور الاؤ بھی ملتا ہے جس کے رنگ آگ میں جھلملاتے ہیں اور یہ آگ مشعلوں کی لمبی قطار میں دکھائی دیتی ہے۔ انسان برائے فروحت فہیمہ خالد کا پہلا شعری مجموعہ ہے اور اس مجموعے کے نام میں بھی وہ دکھ محسوس ہوتا ہے جو بدھا کی طرح انفرادیت سے اجتماعیت کا سفر اختیار کرتا ہے۔ فہیمہ خالد کا نظریہ محبت بھی نظر یہ انسانیت ہے جو بھی پرانا نہیں ہوتا کیونکہ اس کا نام خدا کی طرح زمانہ ہے۔ ایک خدا ہوتا ہے ایک زمانہ ہوتا ہے۔ روز نیا ہوتا ہے روز پرانا ہوتا ہے۔ خدا انسان اور زمانہ ہر نئے دن کے ساتھ نئے سورج کی طرح نیا ہے۔ زندگی میں سچائی کے لئے تھوڑی جگہ دریافت کر لینی چاہیے۔ جھوٹے آدمی کے لیے کبھی صبح نہیں ہوتی وہ اندھیرے میں سوتا ہے اور اندھیرے میں جاگتا ہے۔ سچائی آدمی کو آزاد کرتی ہے اور آزادی ہی نئی صبح اور نیا زمانہ ہوتا ہے۔ آزادی آدمی کو خوف سے رہا کرتی، خوف آدمی کو بھی آزاد نہیں ہونے دیتا ہے۔ فہیمہ خالد نے خوف سے نکل کر انسان برائے فروخت کی آواز لگاتی ہے اب دیکھنا ہے کہ انسان کو خریدنے کی ہمت کس میں ہے؟ ہم سب کو فہیمہ خالد جیسی بہادر اور سچی شاعرہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ ان کی شاعری اس گھٹن زدہ ماحول میں آزادی اور رہائی کا پیغام دے رہی ہے۔


related products

Featured Products

Writers & Thinkers Treasure Books Set
simple

Writers & Thinkers Treasure Books Set

Rs.2,400.00
Ummahat Rasool ﷺ & Family Books Set
simple

Ummahat Rasool ﷺ & Family Books Set

Rs.14,000.00
Online Earning Mastery Books Set
EMERGING TECHNOLOGIES

Online Earning Mastery Books Set

Rs.6,500.00
Love & Relationships Mastery Books Set
simple

Love & Relationships Mastery Books Set

Rs.4,900.00
Journey of Wisdom – Philosophy & Reflection Set
simple

Journey of Wisdom – Philosophy & Reflection Set

Rs.10,800.00
Journey of the Soul Books Set
simple

Journey of the Soul Books Set

Rs.5,500.00
Islam, Money & Society Books Set
simple

Islam, Money & Society Books Set

Rs.2,300.00
Islam & Youth Knowledge Books Set
EMERGING TECHNOLOGIES

Islam & Youth Knowledge Books Set

Rs.1,800.00
Financial Freedom & Wealth Mindset Books Set
simple

Financial Freedom & Wealth Mindset Books Set

Rs.5,000.00
Fearless Mindset & Stress Detox Books Set
simple

Fearless Mindset & Stress Detox Books Set

Rs.7,600.00
Emotional Healing & Resilience Books Set
simple

Emotional Healing & Resilience Books Set

Rs.5,400.00
Digital Marketing & Branding Pro Books Set
simple

Digital Marketing & Branding Pro Books Set

Rs.8,800.00