Farsi Adab Kay Chand Goshay - فارسی ادب کے چند گوشے
Author: ANWAR MASOOD
یاد رکھیے! اُردو ادب کو فارسی ادب کے حوالے کے بغیر نہ سمجھا جا سکتا ہے نہ اِس کی حیثیت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ فارسی سے ہمارا رابطہ صرف علمی سطح تک محدود نہیں بلکہ یہ رشتہ مذہبی، سماجی، ثقافتی، تمدنی اور تہذیبی سطح تک پھیلا ہوا ہے۔ ’’فارسی ادب کے چند گوشے‘‘ فارسی کے ایسے نامور ادیبوں اور شاعروں کا تعارف ہے جن سے ہمارے ہاں شناسائی کم کم ہے۔ یہ چند مضامین عظیم فارسی ادب کی ایک جھلک ہے۔ اِن مضامین میں نہ صرف ان نامور ادیبوں کی تخلیقات کا تعارف ہے بلکہ اُن کی شخصیات، حالات اور مستقبل کے اِمکانات کا ذِکر بھی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف میرے فارسی اَدب کے مطالعے کا ماحصل ہے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے اُس ادبی ورثے کے درس کی حیثیت رکھتی ہے جو ہماری شناخت ہے مگر ہماری یادداشت سے معدوم ہوتا جا رہا ہے۔