跳到内容

Menu

Shopping Cart

Your cart is empty
Digest kahaniyan Vol 3
Digest kahaniyan Vol 3
Digest kahaniyan Vol 3
Digest kahaniyan Vol 3
Digest kahaniyan Vol 3
Digest kahaniyan Vol 3

Digest kahaniyan Vol 3


Rs.810.00

Digest kahaniyan Vol 3

Author: RASHID ASHRAF

زرد جنگل میں ہماری رفتار تیز نہیں ہوسکتی تھی۔ زمین بے حد دلدلی تھی اور جنگل گھنا تھا۔ اس سے پہلے کہ چھکڑا...

In Stock
SKU: ZK-00072
Tags: Non Gufhtugu Books

Digest kahaniyan Vol 3

Author: RASHID ASHRAF

زرد جنگل میں ہماری رفتار تیز نہیں ہوسکتی تھی۔ زمین بے حد دلدلی تھی اور جنگل گھنا تھا۔ اس سے پہلے کہ چھکڑا اس علاقے میں داخل ہوتا میں اپنا گھوڑا تیز دوڑا کر اس جگہ تک پہنچ گیا جہاں ہم نے چھکڑا چھوڑا تھا۔ کہیں کوئی نظر نہ آیا۔ البتہ جب میں جنگل کے کنارے پر پہنچا تو میں نے کسی کو ہلکے سے کھانستے ہوئے سنا۔ یہاں اندھیرا تھا۔ کیونکہ درخت آپس میں ملے ہوئے تھے اور مغرب کی طرف جھکتے ہوئے سورج کی کرنیں نیچے تک نہیں پہنچ پا رہی تھیں۔ میں نے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر چاروں طرف دیکھا، لیکن کہیں بھی، کوئی بھی نظر نہ آیا۔ وہ آواز شاید میرا وہم تھی۔ یہ جگہ بڑی بھیانک تھی۔ اس حد تک بھیانک کہ مجھے کافروں کی وہ کہانی یاد آگئی جو اس علاقے کے متعلق ان میں مشہور تھی۔ انہیں یقین تھا کہ اس دلدل اور اس جنگل میں بھوت رہتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مجھے وہ بات بھی یاد آگئی جو اسکومبے نے یہاں آتے وقت کہی تھی۔ اس نے کہا تھا اسے لگتا ہے کہ وہ یہاں کسی کی جان لے گا اور اس نے اپنی یہ پیشین گوئی ایک باسوتو کو گولی مار کر پوری کی تھی۔ اس باسوتو کی کھوپڑی میرے سامنے پڑی تھی۔ اس کا گوشت پوست مردار خور جانور کھا گئے تھے اور اُس کی کھوپڑی کسی لکڑبھگے نے گھسیٹ کر دھڑ سے نہ صرف الگ کردی تھی بلکہ کئی فٹ دور لے جا کر پھینک دی تھی۔ (پاسبان شب، رائیڈر ہیگرڈ) ---- پہلی نظر میں وہ مجھے نہتا معلوم ہوا تھا، لیکن جب وہ آگے کی طرف جھکا تو مجھے اُس کے پستول کی جھلک نظر آگئی جو اُس کی بائیں بغل کے نیچے لٹک رہا تھا۔ اسے ختم کردینے کا اِس سے بہتر موقع مل ہی نہیں سکتا تھا۔ میرا ہاتھ بے اختیار اپنے پستول کی طرف رینگ گیا۔ دفعتاً ٹیلے کی جھاڑیوں سے چند پرندے پھڑپھڑا کر اُڑے۔ میں ٹھٹک گیا۔ پہلے بھی ایک دفعہ ایسا ہی ہوا تھا، لیکن میں نے یوں گھبرا کر جھاڑیوں میں سے اُڑتے پرندوں کی طرف دھیان نہیں دیا تھا جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ مشین گن نے میرے نصف سے زیادہ آدمیوں کو بھون کر رکھ دیا تھا۔ میں نے فوراً ہی ارادہ بدل دیا۔ (قاصد جاں، رائیڈر ہیگرڈ)


related products