跳到内容

Menu

Shopping Cart

Your cart is empty
Data Visualization - 1 (ڈیٹا کا بصری اظہار، جلد اول)
Sale!

Rs.1,500.00 Rs.500.00

Data Visualization - 1 (ڈیٹا کا بصری اظہار، جلد اول)

ڈیٹا کا تصویری اظہار ڈیٹاسائنٹسٹ بننے کے مراحل میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ زمانہ گیا جب ضروری...

Sold Out

Data Visualization - 1 (ڈیٹا کا بصری اظہار، جلد اول)

ڈیٹا کا تصویری اظہار ڈیٹاسائنٹسٹ بننے کے مراحل میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ زمانہ گیا جب ضروری معلومات کے لئے جدول بنا کر معلومات نکالی جاتی تھیں اور پھر انہیں سمجھنے میں گھنٹوں، بلکہ شاید ہفتوں اور مہینوں   جتنا وقت صرف کیا جاتا تھا۔ آج کا دور وہ ہے جہاں ہم دلیل کی بات کرتے ہیں اور ہمیں معلومات روزانہ کی بنیاد پر میسر ہوتی ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے جاتے ہیں، خاص کر کاروباری فیصلے۔ لہٰذا ڈیٹا کے ایک تجزیہ کار (ڈیٹااینالسٹ)کے ہاتھ میں یہ ہنر ہونا چاہیے کہ وہ ڈیٹا کو نہ صرف خود سمجھ سکے بلکہ انتظامی امور میں معاونت اور درست فیصلوں میں مدد کرنے کی غرض سے اس ڈیٹا کی واضح، منفرد انداز میں تصویری پیشکش بھی کر سکے۔

ڈیٹا کے تصویری اظہار کی مدد سے ان اعداد و شمار میں پوشیدہ رجحانات(اور ان رجحانات سے وابستہ اہم نکات) سے بہت کم وقت میں، اور بہت آسانی سے واقف ہوا جا سکتا ہے۔ یعنی کہ ڈیٹا کے تصویری اظہار کروانے سے کاروباری اسٹیک ہولڈرز اور ٹیم کے دیگر ممبران کو آسانی سے قابل فہم تصویروں اور گرافکس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ڈیٹا میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں میری معلومات باآسانی فراہم ہو جاتی ہیں۔ تصویر سے ظاہر کردہ ڈیٹا بہت زیادہ قابل رسا ہوتا ہے اور کسی بھی تنظیم کی کمزوریوں کو فوری طور پر شناخت کرنے، تجارتی حجم اور فروخت کی قیمتوں کی درست پیشن گوئی کرنے یا کاروباری معاملات میں ہر وقت اور صحیح فیصلے کے انتخاب میں مدد دیتا ہے۔

اس لیے اس کتاب میں توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ انٹرایکٹو تصاویر بنانے میں مہارت حاصل کی جائے تاکہ ڈیٹا سائنس کے منصوبوں میں کاروباری تجزیوں اور فیصلوں کے لئے مینجرز کو ڈیش بورڈز(انٹرایکٹو تصاویر کا مجموعہ) فراہم کیے جائیں۔

related products