Data Structure & Algorithms Books Set
Data Structure & Algorithms Books Set – ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کتب سیٹ
"Data Structure & Algorithms Books Set – ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کتب سیٹ" ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی اور...
Data Structure & Algorithms Books Set – ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کتب سیٹ
"Data Structure & Algorithms Books Set – ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کتب سیٹ" ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی اور ثناء رشید کی تصنیف کردہ ایک قیمتی کتاب ہے۔ یہ کتاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے منظور شدہ بی ایس کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نصاب کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے۔ اس میں بنیادی ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کی تفصیل فراہم کی گئی ہے، جو طلبہ کو پروگرامنگ اور کمپیوٹر سائنس کی دنیا میں کامیابی کے لیے تیار کرتی ہے۔
کتب سیٹ کی خصوصیات
یہ کتابی مجموعہ سادہ اور جامع انداز میں لکھا گیا ہے، جو طلبہ کو مفہوم سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کی مثالیں اور مشقیں شامل ہیں، جو عملی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
Gufhtugu.com پر دستیاب
"Data Structure & Algorithms Books Set – ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کتب سیٹ" کو آپ Gufhtugu.com سے آن لائن خرید سکتے ہیں، جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا کتابوں کا ذخیرہ ہے۔
“ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز” کے بارے میں یہ کتاب ہائر ایجو کیشن کمیشن(ایچ ای سی ) پاکستان کے منظور کردہ “بی ایس کمپیوٹر سائنس/ سافٹ ویئرانجینئر نگ/انفارمیشن ٹیکنالوجی“ کے نصاب کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھی گئی ہے۔ ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز پر انگلش میں درجنوں کتابیں دستیاب ہیں تاہم اردو میں اب تک ان موضوعات پر کوئی کتاب موجود نہیں تھی ۔ گفتگو پبلی کیشنز نے یہ کمی پوری کرنے کی اپنے سے پوری کوشش کی ہے۔ یہ کتاب آپ کیلئے کیوں ضروری ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ڈیٹا اسٹرکچرز کے مطالعے سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ ڈیٹا کومنظم انداز سے، اور مؤثر طور پر کیسے محفوظ کیا جائے؛ جبکہ الگورتھمر کی بدولت ہم ڈیٹا کو تیز رفتاری سے، اور اچھی کارکردگی کے ساتھ پروسیس کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کو ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے اور انہیں کمپیوٹر سائنس میں ایک ہی کورس کے تحت پڑھایا جاتا ہے۔ ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کا استعمال کمپیوٹر پروگرامنگ/ سافٹ ویئر انجینئر نگ کے تقریبا ہر شعبے میں بہت زیادہ ہے۔ اس لئے یہ کہنا درست ہوگا کہ ان دونوں کے بغیر کمپیوٹر سائنس/ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کسی بھی شعبے کو مکمل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کمپیوٹرسائنس اور سافٹ ویئرانجینئر نگ کے کسی بھی اعلیٰ تعلیمی نصاب میں ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز کو لازماً شامل رکھا جاتا ہے۔ ایچ ای سی پاکستان کے علاوہ نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل اور پاکستان انجینئر نگ کونسل نے بھی کمپیوٹر سائنس/ سافٹ ویئرانجینئر نگ میں ڈیٹا اسٹرکچرز اور الگورتھمز پر مہارت کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ سات سو سے زیادہ صفحات اور دو جلدوں میں پھیلی ہوئی اس کتاب
ڈیٹا اسٹرکچرز اورالگورتھمز پہلی جلد
ڈیٹا اسٹرکچرز اورالگورتھمز دوسری جلد
کو بی ایس کمپیوٹر سائنس کے طالب علموں کیلئے بہت آسان زبان میں لکھا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کا مطالعہ نہ صرف کمپیوٹر سائنس میں، بلکہ پروفیشنل کمپیوٹر پروگرامنگ/ سافٹ ویئر انجینئر نگ میں بھی آپ کے بہت کام آئے گا۔