Amazon Per Business kese karein – ایمازون پر بزنس کیسے کریں؟: ایک مکمل رہنما
"Amazon Per Business kese karein – ایمازون پر بزنس کیسے کریں؟" محمد رمیض الدین کی تصنیف کردہ ایک جامع کتاب ہے جو آپ کو ایمازون پر کامیاب بزنس شروع کرنے کے طریقے بتاتی ہے۔ یہ کتاب نئے کاروباری افراد کے لیے مفید ہے جو ایمازون کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ کتاب میں ایمازون پر بزنس کے مختلف پہلوؤں، جیسے پروڈکٹ لسٹنگ، مارکیٹنگ، اور سیلز کے طریقے تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔
کتاب کی خصوصیات
"Amazon Per Business kese karein – ایمازون پر بزنس کیسے کریں؟" کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آسان اور سادہ زبان میں لکھی گئی ہے، جو نئے سیکھنے والوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر تفصیلی مثالیں اور مشقیں شامل ہیں، جو عملی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ یہ کتاب نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کامیابی کی ضمانت ہے۔
Gufhtugu.com پر دستیاب
"Amazon Per Business kese karein – ایمازون پر بزنس کیسے کریں؟" کو آپ Gufhtugu.com سے آن لائن خرید سکتے ہیں، جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا کتابوں کا ذخیرہ ہے۔ آج ہی اس کتاب کو حاصل کریں اور ایمازون پر کامیاب بزنس شروع کریں۔
ایمازون پرائیویٹ لیبل کے سیلرز اور فری لانسرز کے لئے جامع گائیڈ
اس کتاب کو پڑھنے کے آپ کو دو فائدے ہوں گے ایک تو یہ کہ آپ کو اندازہ ہو جاۓ گا کہ کیا ایمازون پر پرائیویٹ لیبل کی فیلڈ آپ کے لئے ہے یا نہیں اور آپ عطائی ٹریندز کے کورسز سے بھی بچ جائیں گے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پرائیویٹ لیبل کے بنیادی اور جدید نالج سے لیس ہو کر ایمازون کی دنیا میں پراڈکٹ یا سروس بیچ کر اپنے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرسکیں گے۔ سیلز کی صورت میں آپ اچھی پراڈکٹ کا انتخاب کرنے اور اس کو بیچنے کا ہنر سیکھ پائیں گے جبکہ سروس پروائیڈ ریعنی فری لانسرز کی صورت میں یہ سکل ایمازون کے سیلرز کو بیچ کر معیارزندگی بہتر کر سکتے ہیں۔
اگر چہ آج کل لوگ پڑھنے کی بجاۓ ویڈیودیکھنا پسند کرتے ہیں مگر میرا یقین ہے کہ کسی بھی نئی چیز کو سمجھنے کا منظم طریقہ تحریر اور کتاب ہے۔ تاہم یہ کتاب پڑھنے کے بعد آپ ڈاکٹر ذیشان عثمانی کے ایمر جنگ ٹیکنالوجی کے یو ٹیوب چینل پر ایمازون ایف بی اے پر فری کورس بھی کر سکتے ہیں ۔ وہاں آپ کولسٹنگ آپٹیمائزیشن اور پی پی سی پر میری ویڈیوز بھی مل جائیں گی ۔ پچھلے تین سالوں میں اپنے اساتزہ ،احباب اور ذاتی تجربے سے ایمازون پر پرائیویٹ لیبل کے بارے میں جو بھی سیکھا ہے وہ اس کتاب میں منتقل کر دیا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو امت کے لئے نفع بخش بناۓ اور زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
محمد رمیض الدین Rameez4267@gmail.com
کوالالمپور ملائیشیا