跳到内容

Menu

Shopping Cart

Your cart is empty
Fokoreader - فوکو ریڈر

Fokoreader - فوکو ریڈر


Rs.1,000.00

Fokoreader – (فوکو ریڈر(جدید فلسفہ

Fokoreader – فوکو ریڈر" مشہور فلسفی میشیل فوکو کی کتاب ہے، جو آپ کو جدید فلسفے کے اہم نظریات سے متعارف کراتی ہے۔ یہ کتاب فکری...

In Stock
SKU: KML-00018
Categories: Afsanay Books U
Tags: Non Gufhtugu Books

Fokoreader – (فوکو ریڈر(جدید فلسفہ

Fokoreader – فوکو ریڈر" مشہور فلسفی میشیل فوکو کی کتاب ہے، جو آپ کو جدید فلسفے کے اہم نظریات سے متعارف کراتی ہے۔ یہ کتاب فکری اور فلسفیانہ موضوعات پر گہرائی سے روشنی ڈالتی ہے اور قارئین کو سماجی ڈھانچوں اور علم کی تشریح میں مدد فراہم کرتی ہے۔ Fokoreader – فوکو ریڈر کو آپ Gufhtugu.com پر آن لائن خرید سکتے ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا کتابوں کا اسٹور ہے۔ یہ کتاب فلسفے کے طلباء اور محققین کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے جو جدید فکری تحریروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

فوکو ریڈر یہ کتاب 1984ء میں انگریزی میں شائع ہونے والی کتاب The Foucault reader کا اردو ترجمہ ہے۔ انگریزی ورژن میں فرانسیسی فلسفی مِشل فوکو (Michel Foucault) کے اُس وقت شائع اور غیرشائع شدہ مختلف مصنوعات کے مضامین کا ایسا انتخاب کیا گیا ہے جو فوکو کے بیشتر کام کا احاطہ کرتے ہیں۔ جسے پروفیسر پال روبیناؤ (Paul Rabinow) نے منتخب اور انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ پروفیسر پال، فوکو پر ایک اتھارٹی سمجھے جاتے ہیں۔ جو ان کے ترجمہ اور انتخاب کے اعلیٰ معیار کو تسلیم کرنے کے لیے کافی ہے۔ ملک محمد اکبر علی (طابعلم، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان) نے اسی انگریزی ترجمہ کو اردو قالب دیا ہے۔ فرانسیسی فلسفی مشل فوکو (Michel Foucault) اکتوبر 15، 1926ء کو فرانس کے شہر Poitiers میں پیدا ہوئے۔ اور Aids کی بیماری کے سبب 25 جون 1984ء کو انتقال کرگئے۔ فلسفہ، تاریخ، معاشرتی نظریہ ساز اور ادبی نقاد کی حیثیت سے شہرت پائی۔ مشہور کتابوں میں کچھ یہ ہیں۔ (1) Madness and Civilization: A History of Insanity in the Age of Reason (2) The Order of Things: An Archaeology of the Human Sciences (3) The Birth of the Clinic: An Archaeology of Medical Perception (4) Discipline and Punish: The Birth of the Prison (5) History of Sexuality - Four volumes شل فوکو (Michel Foucault) سے اردو دان طبقہ صرف تعارف کی حد تک ہی واقف ہیں۔ مگر یہ پہلی ایسی کتاب ہے جس میں اردو ترجمہ کی صورت میں فوکو کی اپنی تحریریں موجود ہیں۔ اس کتاب میں فوکو کے مختلف موضوعات پر مضامین موجود ہیں۔ ان مضامین کے ذریعے جہاں فوکو کے اپنے فلسفے، نظریات و خیالات سے واقفیت ہوگی۔ ساتھ ہی اردو دان طبقۂ فکر و ادب میں علم و آگاہی اور سوچ کے نئے در وا ہوں گے۔ اس اردو ترجمہ کی زبان مترجم نےعام فہم رکھی ہے۔ اور حوالہ جات بھی شامل کیے ہیں،


related products