MULLA WAHIDI MAASAREEN KI NAZAR MAY
ملا واحدی معاصرین کی نظر میں
Author: راشد اشرف
ملا واحدی سے متعلق اس کتاب کی یہ اشاعت اول ہے جس میں واحدی صاحب پر مشاہیر کے تحریر کردہ خاکے شامل ہیں ۔ملا واحدی کے ادب دوست اور کشادہ دل اہل خانہ نے سنہ ساٹھ کی دہائی کے اواخر میں اس مسودے کی چند سائکلو اسٹائل کاپیاں بنوائی تھیں۔اس کا مکمل انتظام و انصرام ان کے پوتے سید اوصاف علی نے کیا تھا۔مسودے میں جو خاکے شامل ہیں ان میں واقعات کی یکسانیت یقینا قاری کو گراں گزرے گی مگر کیا کیجیے کہ اس مسودے کو کتابی شکل میں شائع کرکے محفوظ کرنا ہی راقم الحروف کی اولین ترجیح تھا۔ ایک ہی شخصیت پر مختلف لوگوں کی تحریروں میں اکثر یہ معاملہ سامنے آتا ہے۔